اشفاق قائم خانی کا قتل،سندھ بھر میں وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

August 4, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 22

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ روز اشفاق قائم خانی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن اورسندھ بار کونسل نے صوبے بھر میں پیر کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کیا۔اشفاق قائم خانی ایڈووکیٹ کو گزشتہ روز سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کرکے قتل کردیا تھا۔ان کے قتل کے خلاف وکلا پیر کوسٹی کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں ہوئی۔

Tags: