11 تعمیراتی اسکیموں کی فائلیں بھی لینڈ مافیا کی نذر

August 4, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 29

ایف آئی اے کی تحویل میں موجود15ہزار فائلیں مختلف اسکیموں سے متعلق ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی تحویل میں موجود سرکاری زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ سے متعلق 15 ہزار کے قریب فائلیں کراچی کی گیارہ مختلف اسکیموں سے متعلق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چائنا کٹنگ سے متعلق سوک سینٹر سے قبضے میں لی گئی ہزاروں فائلوں کی فہرست ایف آئی اے نے مرتب کرلی ہے‘کے ایم سی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے قبضے میں لی گئی15 ہزار فائلوں پر مبنی اس فہرست کا تعلق کراچی کی 11 مختلف اسکیموں سے ہے جن میں گلستان جوہر کی اسکیم36‘ ایف بی ایریا کی اسکیم نمبر 16 ‘نارتھ ناظم آباد کی اسکیم نمبر 2‘ کلفٹن اسکیم نمبر 5 اور نارتھ کراچی اسکیم شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی شاہ لطیف ٹائون اسکیم‘ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہاکس بے اسکیم‘ اسکیم41 سرجانی ٹائون‘ کورنگی ٹائون شپ اسکیم اور نارتھ ناظم آباد اسکیم اور اسکیم نمبر 7 الہلال کی فائلیں بھی چائنا کٹنگ اور لینڈ مافیا کی نذر ہوئیں‘ ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیموں سے متعلقہ اہلکاروں افسران سمیت کومرحلہ وار طلب کئے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags: