ٹارگٹ کلنگ گرفتار 3 ملزمان نے 43 افراد کے قتل کااعتراف کرلیا

August 4, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 22

ایف آئی اے نے ملزموں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے لوگوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا
ملزمان کے ساتھ مل کر جعلی نوکریوں کا گھنائونا کام کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا‘ ذرائع
کراچی( کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزم ذیشان‘ علی حسن اور شہود علی عرف عمران برانڈ نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کرلیا‘ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان نے23 افراد کو‘ علی حسن نے8 افراد کو اور شہود علی نے12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا‘ تینوں ملزمان نیو کراچی‘ نارتھ کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ ایف آئی اے کے ذرئع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کا تعلق متحدہ سے ہے‘ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھ مل کر سرکاری افسران جعلی نوکریوں کا گھنائونا کام کررہے ہیں ان کے خلاف بھی گہرا تنگ کررہے ہیں‘ ان کو بھی قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے اقدامات کررہے ہیں۔

Tags: