ایئرپورٹ حملہ کیس میں مزید گواہ طلب، سماعت10 اگست تک ملتوی

August 4, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 16

بعض افراد کی اموات جلنے جبکہ کچھ کی فائرنگ سے ہوئی ، اے ایس آئی انور کا بیان ریکارڈ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں مزید گواہوں طلب کرتے ہوئے سماعت10اگست تک ملتوی کردی ہے۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کراچی میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی انور نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ایئرپورٹ پر حملے میں ہلاک35افراد کی لاشوں کامعائنہ کیا، جن میں سے10لاشیں دہشت گردوں جبکہ25اے ایس ایف کے جوانوں کی تھیں، کچھ افراد کی اموات جلنے سے جبکہ کچھ کی فائرنگ سے ہوئی۔ عدالت نے اے ایس آئی انور کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت10اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایئر پورٹ حملہ کیس میں 3ملزمان آصف ظہیر،ندیم اور سرمد صدیقی گرفتار ہیں۔

Tags: