بن قاسم،مسلح ملزمان کی لوٹ مار، مزاحمت پر 2نوجوان زخمی

August 4, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 26

24سالہ مشتاق ولد عظمت علی دوران علاج دم توڑ گیا، غلام نبی کی حالت خطرے سے باہر
کراچی( کرائم رپورٹر)بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم اتفاق ایگرومل نزد پی ایس او پیڑول پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو نوجوانوں کو گولیاں ماردی اور فرار ہوگئے،ایس ایچ او ریاض اعوان کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 24 سالہ مشتاق ولد عظمت علی دوران علاج توڑ گیاجبکہ مضروب 26 سالہ محمد غلام نبی ولد محمد سلیم کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،جناح اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو گولیاں ماری گئی ،جبکہ مضروب کو بٹ مارکر زخمی کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مقتول اور مضروب پورٹ قاسم میں فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور قریبی علاقے کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Tags: