کائونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں قائم چاروں یونٹس کے نام تبدیل

August 4, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 23

خرم وارث،راجہ عمر،مظہر مشوانی اور علی رضا یونٹس کے سربراہ مقرر کردیے گئے
کراچی(کرائم رپورٹر)کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ میں قائم چاروں یونٹس کے نام تبدیل کرتے ہوئے خرم وارث کو بھی ایک یونٹ کا سربراہ تعینات کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کے تمام یونٹس کے نام تبدیل کردئیے گئے ،پہلے گروپ کا نام آر مزملیٹنڈانٹیلی جنس گروپ رکھا گیا ہے جس کے انچارج انسپکٹرخرم وارث ہوں گے،دوسرے گروپ کانام ٹرانس نیشنل ٹیرراسٹ انٹیلی جنس گروپ رکھا گیا ہے جس کے انچارج انسپکٹرراجہ عمر خطاب ہوں گے،تیسرے گروپ کا نام پاکستان بیسٹ ٹیررارسٹ انٹیلی جنس گروپ رکھا گیا ہے جس کے انچارج انسپکٹرمظہرمشہوانی ہوں گے،چوتھے گروپ کا نام سیکٹیرین ٹیرراسٹ انٹیلی جنس گروپ رکھا گیا ہے جس کے انچارج انسپکٹرعلی رضاہوں گے،یونٹ کانام تبدیل کرنے کا فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیاہے اوریونٹس کے نام تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ،اورتمام انٹیلی جنس گروپ کی نگرانی ایس ایس پی عامرفاروقی کریں گے جبکہ سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کے سربراہ ڈی آئی جی نوید نثار خواجہ ہونگے۔

Tags: