سولجر بازار میں فائرنگ سے شہری ہلاک، ملزمان فرار

August 4, 2015 5:24 pm0 commentsViews: 34

محمد ارسلان اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعہ ڈکیتی لگتا ہے، پولیس
ماڈل کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 34 سالہ مجید نامی شخص زخمی ہوگیا
کراچی(کرائم رپورٹر)سولجر بازار کے علاقے نمبر3میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موٹر سائیکل سوار30سالہ محمد ارسلان ولد مجیب الرحمان پر فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا اور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،جس کے باعث واقعہ کے وقت بھگدوڑ مچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس نے زخمی محمد ارسلان کو سول اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا‘ ایس ایچ او حاجی ارشاد کے مطابق مقتول محمد ارسلان میڈیسن کمپنی کا ملازم تھا اوردفتر کے کام سے سولجربازار آیا تھا ،پولیس نے مزید بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ ڈکیتی مزاحمت معلوم ہوتا ہے شاہ لطیف ٹائون کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں ذاتی جھگڑے کے دوران چھری کے پے در پے وار سے اسپیشل برانچ کا اہلکار عطاء محمد ولد میر خان زخمی ہوگیا ۔ماڈل کالونی کے علاقے عباسی مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 34سالہ محمد نامی شخص زخمی ہوگیا ۔

Tags: