اورنگی ٹائون میں چھاپہ ، باپ بیٹے کو قتل کرنیوالے گرفتار

August 4, 2015 5:41 pm0 commentsViews: 23

دونوں ملزمان بھائی ہیں چند روز قبل جائیداد کے تنازعے پر اپنے ہی باپ اور بھائی کو قتل کر دیا تھا
کورنگی سنگر چورنگی اور ناظم آباد سے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، سیاسی جماعت سے تعلق ہے، پولیس
کراچی( کرائم رپورٹر)رینجرز نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلررئوف عرف کالا کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے ناظم آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر عادل عرف باڑہ کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا ،ذرائع کے مطابق عادل سیاسی تنظیم کا کارکن تھا اور عثمان آباد کا رہائشی بتایاجاتاہے ،جس پر متعددافراد کے قتل کے مقدمات درج ہیں۔سی ٹی ڈی پولیس نے اورنگی ٹائون میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے باپ ندیم کو قتل کرنے والے دو بھائی عاطف اور کاشف کوگرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق چند روز قبل جائیداد کے تنازعے پر ملزمان نے اپنے باپ کو قتل کیا تھا تاہم کاشف کے سالے کی تلاش جاری ہے ۔شاہ فیصل کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون ساحرہ کے قتل میں ملوث نوید رشید کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

کورنگی میں گٹکے کے کارخانے
پر چھاپہ‘ مالک گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریاپولیس نے رات کے اوقات میںقیوم آباد میں کامران گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر مالک کامران کو گرفتار کرلیا جبکہ کارخانے سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار گٹکا اور خام مال جبکہ دیگر سامان تحویل میں لے لیا ،پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کامران رات کے اوقات میں گٹکا تیار کرتا تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

Tags: