اورنگی میں مشتعل مکینوں نے لوٹ مار کرنیوالے 2ملزمان پکڑ لیے

August 4, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 16

تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان پولیس کے حوالے، شناخت سمیع اور میر علی کے نام سے ہوئی
کراچی(کرائم رپورٹر)اورنگی ٹائون کے مشتعل مکینوں نے لوٹ مار کرنے والے 2ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون ساڑھے پانچ نمبر نزد الفلاح بینک کے قریب لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا اس دوران پولیس موقع پرپہنچ گئی ،پولیس نے مشتعل مکینوں کو منتشر کرکے ملزمان کو اپنی تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت سمیع ولد شہاب اور مہر علی ولد فرازعالم کے نام سے ہوئی جن کو طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔

Tags: