عاصمہ لتا، فرقان حیدر،اورجرار رضوی نے مرزا وقار بیگ کی لائبریری کا دورہ کیا

August 4, 2015 5:42 pm0 commentsViews: 55

کراچی( کلچرل رپورٹر)عاصمہ لتا نے وحید مراد کے فوٹو سیٹ، فلم اسٹوری، بک لٹیں اور وحید مراد لائبریری کو بڑی دلچسپی سے دیکھااور مرزا وقار بیگ کی کاوش کو سراہا اس دوران انھوں نے کہا کہ میںنے اپنی زندگی میںیہ سب چیزیں پہلی بار دیکھی ہیں اور ایسا حقیقی فین بھی آج تک نہیں دیکھا جو کہ وحید مراد اور پاکستان فلم انڈسٹری سے اتنا پیار کرتا ہے۔ان کے پاس پاکستان فلم انڈسٹری کاتقریباََساراریکارڈ موجود ہے۔ میں نے ـــ مس 56 کی بک لیٹ دیکھی تو میں نے مرزا وقار بیگ صاحب سے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو انھوں نے بتایا کہ یہ 1956میں ریلیز ہونے والی ایک پاکستانی فلم ہے ۔ فرقان حیدر نے بھی لائبریری کو دیکھ کر مرزا وقار بیگ کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ مرزا وقار بیگ کی لائبریری کو دیکھ کر مجھے یہ یقین ہوگیا کہ وحید مراد آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ فرقان حیدر نے بطور ہدایتکار کئی فلمیں اور بے شمار اسٹیج ڈرامے بنائے۔جراررضوی نے بھی مرزا وقار بیگ کی لائبریری کو دیکھ کر کہا کہ مرزا وقار بیگ کے پاس پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات آتی رہتی ہیں۔ مرزا وقار بیگ تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن میں یعقوب نور ، شاکر علی اور دیگر بھی شامل تھے۔