بھارتی سفیر کو کراچی جا کر بھارتی لڑکی سے ملنے کی ہدایت

August 4, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 89

لڑکی کے خاندان کی تلاش کر کے نتائج حاصل نہ ہو سکے، لڑکی کو کراچی منتقل کر دیا گیا، بلقیس ایدھی
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیرخارجہ ششما سوراج نے پاکستان میں بھارتی سفیر ڈاکٹر ٹی سی اے راگوان کو بھارتی لڑکی سے ملنے کے لیے کراچی جانے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں نے پاکستان میں موجود ہندوستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگوان سے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی جاکر ہندوستانی لڑکی سے ملاقات کریں۔گیتا ان دنوں بلقیس ایدھی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔یاد رہے کہ اس بھارتی لڑکی کے حوالے سے بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ لڑکی کی عمر22سے24سال کے درمیان ہے اور وہ اشاروں میں کہتی ہے کہ وہ گھر واپس جانے کے لیے طیارے میں بیٹھنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ روتی ہے اور میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ اپنے خاندان کے پاس واپس چلی جائے۔بظاہر بھارتی لڑکی15سال قبل بھارت سے بذریعہ ٹرین پاکستان میں داخل ہوئی تھی،جسے پولیس نے سرکاری شیلٹر منتقل کردیا تھا۔

Tags: