سیمنٹ کی فروخت میں کمی کا خدشہ

August 4, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 31

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گذشتہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،جولائی میں21 لاکھ90ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی۔رمضان المبارک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں کمی اور جنوبی افریقی مارکیٹ میں پاکستانی سیمنٹ کے معیار پر تحفظات کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت دبائو کا شکار رہی، رواں مالی سال جولائی میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 33 فیصد کمی سے21لاکھ 90 ہزار ٹن رہی،گذشتہ ماہ مقامی فروخت 36 فیصد کم ہو کر17 لاکھ40ہزار ٹن پر آگئی، برآمدات 17 فیصد کم ہوکر چار لاکھ99 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیلاب کے باعث رواں ماہ بھی سیمنٹ کی فروخت میں کمی کا خدشہ ہے۔

Tags: