معذور افراد کا کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا، ویل چیئرز نذرآتش

August 4, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 26

صوبائی حکومت معذور افراد کو2 فیصد کوٹے کے تحت ملازمتیں دے، مظاہرین کا مطالبہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر کے معذور افراد کی جانب سے پیر کو دھرنا157ویں روز کراچی پریس کلب کے باہر وہیل چیئرز نذر آتش کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہم معذور ضرور ہیں پر انسان ہیں۔ آئین میں دو فیصد کوٹے کے معذورین کے لئے نوکری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم یہاں دھوپ کی تپش میں سخت گرمی برداشت کر ر ہے ہیںجو کہ کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ بارش میں بھی ہمارے پاس کوئی جائے پناہ نہیں تھی ، ہم روڈ پر بیٹھے بارش میں بھیگتے رہے۔ پورا دن بڑی مشکل سے دو وقت کا کھانا نصیب ہوتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے کوئی مثبت رد عمل سامنے نہیں آیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا تعلق غریب اور معذور خاندانوں سے ہے، اگر حکومت کی جانب سے ہمیں نوکری نہیں دی گئی تو ہمارے چولہے ہمیشہ کے لئے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔