گورنر سندھ سے صوبائی وزیر بلدیات کی ملاقات، کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

August 4, 2015 5:47 pm0 commentsViews: 20

کراچی میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی لانے پر زور، مشتاق مہر نے بھی گورنر سے ملاقات کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقا ت کی ۔صوبائی وزیر نے گورنرسندھ کو سپریم کو رٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں شفاف بلدیاتی انتخابات کرانے ، صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں ، سیلاب کے پیش نظر کئے گئے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا ۔گورنر سندھ نے صوبائی وزیر بلدیات کو بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے صوبے با لخصوص کراچی میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو تیزی سے کرنے کی ہدایت کی ۔دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر نے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی پولیس نے گورنر سندھ کو صوبے میں امن و امان کے قیام کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات ، دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں اور سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ گورنر سندھ نے قانون کی عمل داری اور دہشت گردوں ،مجرموں کے خلاف بلا تفریق و دبائو کارروائی پر زور دیا ۔

Tags: