پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ریکنگ میں تیسری پوزیشن برقرار

August 4, 2015 5:48 pm0 commentsViews: 91

قومی ٹیم ٹی 20 میں تیسری اور ون ڈے میں آٹھویں پوزیشن پر ہے، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا آگے ہیں
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ٹیموں کی رینکنگ پوزیشن جاری کی ہے جس کے مطابق ٹیسٹ میں پاکستان اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ ٹی 20 میں بھی قومی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ ون ڈے میں ٹیم کی رینکنگ پوزیشن آٹھویں ہے‘ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ‘ ون ڈے میں آسٹریلیا‘ جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن ٹیمیں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں۔ ٹیسٹ میں آسٹریلیا111 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان 101پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ 99 اور بھارت97 ریٹنگ پوائنٹس کا حامل ہے۔انگلینڈ بھی اسی قدر ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔ امکان ہے کہ ٹیسٹ رینکنگ میں ایشنز سیریز کے اختتام پر تبدیلیاں رونما ہوں گی‘ فی الوقت پاکستان کیلئے سب سے اہم پوزیشن ون ڈے رینکنگ میں ہے کیوں کہ قومی ٹیم کی دوبرس بعد منعقد ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا دارو مدار ون ڈے پوزیشن پر ہی ہے۔ سری لنکا سے سیریز میں کامیابی کے سبب پاکستان نوے رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

Tags: