سوناکشی دائود ابراہیم کی بہن بننے پر رضا مند

August 4, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 85

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم ’’ حسینہ دی کوئین آف ممبئی‘‘ میں گینگسٹر دائود ابراہیم کی بہن بننے پر راضی ہوگئی ہیں۔ فلمساز اپوروالا کھیا نے گینگسٹر کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے انہوں نے مرکزی کردار سوناکشی سنہا کو ادا کرنے کی پیشکش کی‘ جسے سوناکشی نے قبول کرلیا‘ دائود ابراہیم کے بارہ بہن بھائی ہیں تاہم ان میں شہرت حسینہ کو ہی ملی جس کی وجہ ان کی دلچسپ زندگی ہے‘ اپوروا‘ حسینہ کی زندگی پر فلم بنانے کا طویل عرصے سے ارادہ رکھتے تھے تاہم اس کیلئے وہ جس قسم کا چہرہ چاہتے تھے وہ انہیں نہیں مل رہا تھا‘ آخر کار انہیں اپنا مطلوبہ کردار اداکارہ سوناکشی سنہا میں دکھائی دے گیا اور فلم تیاری کے مراحل کی جانب بڑھنا شروع ہوگئی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس فلم کیلئے سوناکشی سنہا کو لینے کا مشورہ دینے و الا کوئی اور نہیں خود حسینہ پارکر کا اپنا بھانجا سمیر انتولے ہے۔

Tags: