عامر خان کیخلاف پولیس کی تضحیک کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا

August 4, 2015 5:52 pm0 commentsViews: 30

فلم PK میں پولیس اہلکار کو ٹلا کہا گیا ہے
اس سے پولیس کی توہین ہوئی ہے درخواست گزار
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار عامر خان پر پولیس کی تضحیک کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فلم میکر پی آر الہاس نے عامر خان کیخلاف ممبئی پولیس اسٹیشن میں درخواست درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فلم میں پولیس کے محکمے کی توہین کی۔ واضح رہے کہ اس فلم میں عامر خان نے پی کے کا کردار ادا کیا جو دوسرے سیارے کی مخلوق ہے‘ فلم میں پی کے کو پولیس اہلکار ٹلا کہتے ہوئے دکھایا گیا‘ بھارت میں یہ لفظ عام طور پر احمق یا جاہل کیلئے بولا جاتا ہے۔ اس پر پولیس نے عامر خان کیخلاف مقدمہ در ج کرلیا ہے۔ عامر خان کی فلم پی کے اگر چہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے لیکن اس پر تنقید بھی کی گئی۔ فلم میں ہندوئوں کے مذہبی رجحانات کی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر عامر خان کیخلاف کئی تھانوں میں درخواستیں دی گئی تھیں‘ انتہا پسند ہندوئوں نے عامر خان کے خلاف مظاہرے بھی کئے تھے۔

Tags: