محسوس ہوتا ہے کبھی فلموں سے دور ہی نہیں ہوئی‘ ایشوریہ

August 4, 2015 5:56 pm0 commentsViews: 19

بریک کے بعد ایک بار پھر کیمرے کا سامنا کرنا اچھا لگا
انڈسٹری کے ساتھیوں سے ملاقات کرکے سکون محسوس ہوا ہے
ممبئی (آن لائن) بالی وڈ دیوا ایشوریارائے نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کبھی فلموں سے دور ہوئی نہیں ۔ ایشوریارائے جو کہ ایک طویل بریک کے بعد اب فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بریک کے بعد ایک بار پھر کیمرے کا سامنا کرنا اچھا لگا ہے جبکہ سنجے پھنسالی کے ساتھ کام کا بھی اپنا ہی مزہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی تمام کاسٹ عرفان ، شبانہ جی ، چندان ، جنگو اور دیگر بہت ہی کوآپریٹو رہے ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ دہلی آنا اور انڈسٹری کے بہت سے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کر کے بہت سکون محسوس کیا ہے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کو کبھی چھوڑ نہیں سکتی ہاں یہ ضرور ہے کہ صرف معیاری اور ایسی فلموں میں ہی کام کروں گی جس میں میرا کردار مجھے اچھا لگے گا۔

Tags: