آج صبح کورنگی میں ایک شخص قتل

August 4, 2015 5:56 pm0 commentsViews: 16

نامعلوم دہشت گردوں نے40 سالہ ابرار کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا
مقتول کی اپنی بیوی سے اختلافات تھے، قتل گھریلو ناچاقی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، پولیس
واقعہ کے وقت گھر میں مقتول کا بیٹا اور ملازم موجود تھا، مقتول کی آئسکریم کی دکان ہے
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)صبح سویرے اورنگی ٹائون میں گھر میں گھس کر نامعلوم دہشت گردوں نے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح اورنگی ٹائون نمبر 10 گلی نمبر 14 میں گھر میں گھس کر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 40 سالہ ابرار احمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او مومن آباد صابر خٹک کا کہنا ہے کہ مذکورہ قتل گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول اور بیوی میں اختلافات تھے۔ جس کی رپورٹ پانچ ماہ قبل بھی تھانے میں درج کروائی گئی تھی اور اس معاملے کو فوراً ختم کروادیا تھا۔ لیکن کچھ ماہ سے مقتول کی بیوی میکے گئی ہوئی تھی۔ مذکورہ واقعے کے وقت مقتول کا بیٹا اور ملازم موجود تھا۔ مقتول کی آئس کریم کی دکان تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کو 2 گولیاں ماری گئی ہیں اور قتل میں 30 بور اسلحہ استعمال ہوا ہے۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ تدفین کے بعد واقعے کی رپورٹ درج کروائیں گے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

بن قاسم میں، ڈکیتی مزاحمت پر دونوجوانوں کو، گولیاں مار دیں گئیں، ایک ہلاک
ہلاک و زخمی ہونے والے دونوں نوجوان پورٹ قاسم کی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، ڈاکوئوں نے راستے میں گھیر لیا
کراچی( کرائم رپورٹر)بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم اتفاق ایگرومل نزد پی ایس او پیڑول پمپ کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو نوجوانوں کو گولیاں ماردی اور فرار ہوگئے،ایس ایچ او ریاض اعوان کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 24 سالہ مشتاق ولد عظمت علی دوران علاج توڑ گیاجبکہ مضروب 26 سالہ محمد غلام نبی ولد محمد سلیم کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،جناح اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو گولیاں ماری گئی ،جبکہ مضروب کو بٹ مارکر زخمی کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مقتول اور مضروب پورٹ قاسم میں فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور قریبی علاقے کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Tags: