الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں کارروائی نہیں ہو سکتی، لارڈ نذیر

August 4, 2015 5:58 pm0 commentsViews: 16

باغ ( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائوس آف لارڈ کے تاحیات ممبر لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے۔ برطانیہ میں نہیں، فوج کے خلاف ان کی زبان پر پاکستانی قوم کو سوچنا چاہئے کہ الطاف حسین را کی زبان بولتے ہیں ایسے شواہد موجود ہیں کہ ایم کیو ایم را فنڈ سیاسی جماعت ہے۔ الطاف حسین اپنے ہر بیان کے بعد معافی مانگ لیتے ہیں پیپلز پارٹی نے الطاف حسین کو سر پر بٹھا رکھا ہے۔ ایم کیو ایم کا را سے کنکشن سامنے آگیا ہے۔ رحمن ملک اور پیپلز پارٹی بہو کا کردار ادا کر نا پسند کرتے ہیں۔

Tags: