آج صبح سپریم کورٹ کا فوجی عدالتیں برقرار رکھنے کا حکم

August 5, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 21

فوجی عدالتوں کے قیام اور آئین میں ہونے والی 18 ویں اور 21 ترمیم سے متعلق فیصلہ سنادیا گیا
عدالت عظمیٰ کے 17 میں سے 11 ججز نے درخواست گزار کی حمایت میں فیصلہ دیا‘ وکلاء برادری کی مذمت
آج عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ہماری دو سالہ جدوجہد کی نفی کی گئی ہے‘ حامدخان
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح سپریم کورٹ نے آئین میں ہونیوالی18 ویں اور 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے فوجی عدالتوں کے قیام کی اکثریتی رائے سے حمایت کردی ہے اور فوجی عدالتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے سپریم کورٹ کے17 ججز میں سے11 ججز نے درخواست گزاروں کی حمایت میں فیصلہ دیا‘ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس ناصر الملک نے آج صبح فیصلہ سنایا‘ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے ترامیم کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کردی ہیں اور عدالت عظمیٰ کے17 ججز میں سے11 ججز نے فوجی عدالتوں کے حمایت کردی ہے‘ دوسری جانب ماہر قانون حامد خان نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور ہم نے عدلیہ کی آزادی کیلئے دو سال تک جدوجہد کی تھی آج اس کی نفی کی گئی ہے‘ بعض قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے تاریخی فیصلہ کیا ہے‘ یاد رہے کہ سابق دور حکومت میں آئین میں18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اس کیخلاف 11مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

Tags: