آج صبح اورنگی تباہی سے بچ گیا،ایم پی آر کالونی سے بم برآمد

August 5, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 39

بم ایک ڈبے میں موجود تھا جس کی تاریں باہر نکلی ہوئی تھیں، بی ڈی اے کی ٹیم نے بم کو ناکارہ بنادیا
کراچی(کرائم رپورٹر) صبح سویرے اورنگی ٹائون تباہی سے بچ گیا، ایم پی آر کالونی سے بم بر آمد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح اورنگی ٹائون ایم پی آر کالونی مرحبا ہوٹل کے قریب گھر کے سامنے مشکوک ڈبے کی موجودگی کی اطلاع پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی، مذکورہ اطلاع ملتے ہی پولیس رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ علاقہ مکینوں کو جائے وقوعہ سے دور کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے، پولیس نے بتایا کہ بم ایک ڈبے میں تھا جس کے باہر تاریں موجود تھیں۔ جس کی اطلاع ایک شہری نے مدد گار کو دی جس پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم 5سے7 کلو گرام وزنی تھا اور اس کے پھٹنے سے تباہی ہوتی جس کو ناکارہ بنا کر دہشت گردوں کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Tags: