الطاف حسین کیخلا ف ریفرنس چند روز میں برطانیہ بھیجیں گے، چوہدری نثار

August 5, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 24

ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف کیس سیاسی نہیں عدالتی ہے، برطانوی ہائی کمشنر اور لارڈ نذیر سے بات چیت
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی کے حالات الطاف حسین کی بد زبانی کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔ الطاف حسین دشمن ملک سے منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ متحدہ قائد کے خلاف ریفرنس آئندہ چند روز میں برطانیہ کو ارسال کر دیں گے۔ راولپنڈی پولیس لائن میں پولیس افسران اور ملازمین کے دربار سے خطاب اور برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن اور لارڈ نذیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا کیس سیاسی نہیں عدالتی ہے اس لئے پاکستان اور اس کے اداروں کی عزت نفس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی تقاریر پر اس مرتبہ بھیجا جانے والا ریفرنس قانون کے تمام تقاضوں پر پورا اترے گا۔ اور تیاری کیلئے پاکستانی قوانین سمیت برطانیہ کے قوانین کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔

Tags: