سرکاری دفاتر میں نماز کا اہتمام کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

August 5, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 31

نماز کے اوقات میں لازمی وقفہ کیا جائے گا، وزارت داخلہ نے سرکاری دفاتر کو خطوط لکھ دیے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ مشاورت کے بعد سرکاری دفاتر میں نماز کا اہتمام کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں لازمی وقفہ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کے موسم میں پیر سے جمعرات تک نماز ظہر کیلئے ایک بج کر 15 منٹ سے ایک بج کر 45 منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا جبکہ سردی کے موسم میں نماز ظہر کیلئے ایک بجے سے لے کر ایک بج کر 30 منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا۔ نماز جمعہ کے لئے پورا سال 12 بج کر 45 منٹ سے لیکر2 بج کر 15 منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا۔ وزارت داخلہ نے تمام سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو نماز کے اہتمام کے لئے خطوط بھی لکھ دئیے ہیں۔