پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال بڑی تبدیلی ہے، امریکی میگزین

August 5, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 29

دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کے عزم نے معاشی بنیادوں کو مضبوط کر دیا، پاکستان اگلا کو لمبیا بن سکتا ہے
عسکری اور سیاسی قیادت ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں
امریکہ کو پاکستان کو ممکنہ پارٹنر کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے، فوربز کی رپورٹ
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بزنس میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ پشاور اور تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد پاکستانی معیشت میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔ پاکستان بہت جلد عالمی دنیا میں اگلا کولمبیا بن سکتا ہے۔ دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کے قومی اور سیاسی عزم نے ملکی معاشی بنیادوں کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ عسکری اور سیاسی قیادت ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن ملک میں جمہوریت کی گاڑی درست سمت کی جانب گامزن ہے، منگل کو امریکی بزنس میگزین ’’فوربز‘‘ میں چھپنے والے ایک مضمون میں ماہر اقتصادیات ڈینیل رندے نے لکھا ہے کہ پاکستان اگلے کولمبیا کی کامیاب کہانی بن سکتا ہے۔ پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال ایک بڑی تبدیلی ہے۔ امریکا کو پاکستان کو ایک مسئلے کے حل کے طور پر نہیں بلکہ ایک ممکنہ پارٹنر کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مضمون میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف ایک قابل کابینہ کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام کیلئے فوج کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے جمہوریت کے ساتھ وابستگی اور استحکام کے لئے کافی کوششیں کی ہیں۔ ڈینیل رندے نے لکھا ہے کہ نواز شریف نے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں تحریک انصاف کے162 روزہ دھرنے کے دوران تحمل کا مظاہرہ اور جارحانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک آزاد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جس کے نتائج حکومت کے حق میں آئے ہیں۔

Tags: