پہلی حج پرواز 17 اگست کو پشاور سے روانہ ہوگی

August 5, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 17

اسلام آباد( آن لائن) حج آپریشن 2015ء کے لئے پہلی پرواز 17 اگست کو باچا خان ایئر پورٹ سے300 عازمین حج کو لے کر مکہ روانہ ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور سے پی آئی اے کل 24 ہزار 380 عازمین حج کو ایک ماہ کے اندر26 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کرے گی، حجاج کرام کی مدت کے لئے وزارت مذہبی امور کا سیزنل اسٹاف عازمین کی رہنمائی کے لئے17 اگست سے پہلے سعودی عرب پہنچ جائے گا۔ اس اسٹاف کا کام گم ہوجانے والے حجاج کی رہنمائی کرنا اور انہیں منزل مقصود تک پہنچانا اور دیگر امور شامل ہیں۔

Tags: