خواتین سے زیادتی اور ڈکیتی کے ملزمان کو45, 45 سال قید کی سزا

August 5, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے دہشت کی علامت بننے والے وائٹ کرولا کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تین مقدمات میں ملزمان محمد علی حاجا نو اور عمیر خان کو45, 45 سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈکیتی کے تین مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل میں کی سماعت کے موقع پر ملزمان سابق ای ڈی او ایجوکیشن گل محمد حاجا نو کے بیٹے علی حاجانو اور عمیر خان موجود تھے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو ڈکیتیوں کے تین مقدمات میں مجموعی طور پر45, 45 سال قید اور75, 75 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ملزمان نے 2008ء سے2009ء کے درمیان ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں درجنوں بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کیں اور ڈکیتی کے دوران متعدد خواتین کو زیادتی کا نشان بنایا تھا۔

Tags: