بھارتی خاتون نے بلاول بھٹو کو راکھی کا تحفہ بھجوا دیا

August 5, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 15

کراچی( آن لائن) بھارتی خاتون نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کیلئے’’ راکھی‘‘ کا تحفہ بھجوا دیا۔ راکھی کے ساتھ خاتون کا پیغام بلاول ہائوس کو موصول ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون حنا لتہ نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو بھارت سے راکھی کا تحفہ بھجوایا تھا جو گزشتہ روز بلاول ہائوس کو موصول ہوگیا۔ حنا لتہ کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔ خاتون نے راکھی کے تحفے کے ساتھ ایک تحریری پیغام بھی بلاول کے نام بھیجا ہے۔

Tags: