ایم کیو ایم نے کل ہنگامی اجلاس بلا لیا

August 5, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 21

کراچی( پ ر) 1992ء سے آج2015ء تک متحدہ قومی موومنٹ کے تمام شہداء، گرفتاریوں کے بعد لا پتہ کئے گئے۔ حراست کے دوران بہیمانہ تشدد سے زخمی، معذور اور اسیر کارکنان و ہمدروں کے والدین اور دیگر اہل خانہ کا ایک ہنگامی اجلاس کل 6 اگست 2015ء بروز جمعرات شام5 بجے لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد کراچی میں منعقد کیا جائے گا، اجلاس سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کریں گے۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے تمام شہیدوں، اسیروں، لا پتہ کارکنوں، بہیمانہ تشدد سے زخمی اور معذور ہونے والے کارکنان و ہمدردوں کے اہل خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہنگامی اجلاس میں بھر پور شرکت کریں۔