جناح ٹرمینل پر قائم دکانوں اور اسٹالز کو بند کرنے کا نوٹس

August 5, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 131

دکانداروں کو متبادل جگہ دی جائے گی ترجمان سی اے اے ، دکان اور اسٹال مالکان میں تشویش پھیل گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون اور ٹو کے بعد جناح ٹرمینل کے گرائونڈ اور فرسٹ فلور پر قائم ایک درجن سے زائد تمام دکانوں، اسٹالز اور ٹک شاپس کو بندکرنے کے نوٹس جاری کر دئیے۔ ان دکانوں اور اسٹالز کو سیکورٹی اور ایئر پورٹ کو خوبصورت بنانے کی غرض سے خالی کرایا جا رہا ہے۔ نوٹس ملنے کے بعد دکانوں اور اسٹالز مالکان میں تشویش پھیل گئی۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کراچی ایئر پورٹ کی سیکورٹی اور ٹرمینل کو خوبصورت بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ ان دکانداروں کو دکانیں خالی کرنے کے نوٹس دینے سے قبل اعتماد میں لیا گیا تھا۔ انہیں متبادل جگہ فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ دکانیں جناح ٹرمینل کی خوبصورتی کو بھی متاثر کر رہی ہیں ان دکانوں کو خالی کرا کے ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

Tags: