پولیس افسران و اہلکاروں کے وارنٹ تنخواہیں روکنے کا حکم

August 5, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 18

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمات کے التواء کا سبب بننے والوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
پولیس اہلکار کے قتل اور دھماکہ خیز مواد کیس میں پولیس افسروں و اہلکاروں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مقدمات کے التوا کے حوالے سے پولیس افسران و اہلکاروں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور تنخواہیں روکنے کا حکم۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمات کے التواء کا سبب بننے والے پولیس افسران سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔ عدالت نے پولیس اہلکار راج محمد کے قتل کیس اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان مشتاق اور عقیل شمسی عدالت میں موجود تھے۔ تاہم پولیس افسران ایک بار پھر گواہی کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے تھانہ سعود آباد کے انسپکٹر محمد بخش، ایس آئی منیر احمد، اے ایس آئی محمد خان، اہلکار امجد بیگ، اہلکار ظفر اقبال جبکہ تھانہ کلری کے انسپکٹر سید بہزاد علی، اے ایس آئی، اشفاق احمد، اے ایس آئی وحید خان، اے ایس آئی تنویر اور اہلکار سجاد احمد کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایس ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں بھی روک دی جائے۔

Tags: