فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں کی کرپشن نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی کرپشن کنگ نکلے

August 5, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 32

کوآپریٹو سوسائٹی کے اہم عہدیداروں کے ویڈیو بیان ریکارڈ‘ نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ بھتہ وصول کرتے تھے
لانچ مالکان سے برف بھرنے کیلئے روزانہ 8سے10 لاکھ بھتہ وصول کیا جاتا تھا338 غیر قانونی اور 89 گھوسٹ ملازمین کو بھرتی کیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اہم چہرے سامنے آگئے ہیں۔ کو آپریٹو سوسائٹی کے اہم عہدیدار نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی روزانہ25 سے30 لاکھ روپے بھتے کی مد میں وصول کرتے تھے، کراچی میں چیئر مین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور وائس چیئر مین سلطان قمر صدیقی کرپشن کنگ نکلے۔ ویڈیو بیان کے مطابق چیئر مین فشر کو آپریٹو سوسائٹی میں ہر کام کیلئے ڈھائی پر سنٹ کا کمیشن فکس تھا۔ ذوالفقار چیف، گل منیر، ذیشان اور منان 16 فش مارکیٹوں سے رقم وصول کرتے تھے۔ لانچ مالکان سے برف بھرنے کے لئے روزانہ8 سے 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ رانا شاہد ، ابو ذر، عمر جت، سلمان سندھی ، محمد خان چاچڑ، چیئر مین نثار مورائی اور وائس چیئر مین سلطان قمر صدیقی کے فرنٹ مین تھے۔ اہم عہدیدار نے انکشاف کیا کہ فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں338 غیر قانونی اور 89 گھوسٹ ملازمین بھرتی کئے گئے۔ نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی کے57 سیکورٹی گارڈز، 10 ایڈوائزر اور2 کو آرڈینیٹر تھے۔

Tags: