قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 6 کارکن اشتہاری قرار

August 5, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 19

جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم، عمران نامی شخص کے قتل کا ملزم سعید پولیس حراست میں ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت سے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے چھ کارکنوں کو اشتہاری قرار دید یا۔ عدالت نے2000میں سولجر بازار تھانے کی حدود میں عمران نامی شخص کے قتل کے مقدمہ میں مفرور ایم کیو ایم کے چھ کارکن آصف، جاوید، شاہ پوری، عامر میرو، شاہد افروز فہیم کنکٹا اور جاوید کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اس مقدمہ میں ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو پولیس حراست میں ہے۔ عدالت نے اشتہاری قرار دئیے گئے ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

Tags: