کراچی موٹرسائیکل ڈیلرز کا آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

August 5, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 25

دو تاجر تنطیمیں سیاسی ہوگئی ہیں، ہم کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے، عبداللہ لاشاری
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبداللہ لاشاری جنرل سیکریٹری محمد عقیل شیخ نے ہڑتال کی کسی بھی کال کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی دو بڑی تاجر تنظیموں جو کہ پولیٹیسائیڈ ہوگئی ہیں لہٰذا ہم خالصتاً کاروباری ہیں۔ اس لئے ہم کسی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے اس کا حصہ نہیں بنیں گے ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ود ہولڈنگ کوٹیکس کے ظالمانہ قانون کو واپس لیا جائے کراچی موٹر سائیکل ڈیلر ز ایسوسی ایشن اپنا کاروبار جاری رکھتے ہوئے ود ہولڈنگ ٹیکس کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور جب تک ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

Tags: