بھارتی ہائی کمشنر کی کراچی میں بھارتی لڑکی گیتا سے ملاقات

August 5, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 23

اہل خانہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے، عبدالستار ایدھی سے ملے، میڈیا سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھون نے کہا ہے کہ پاک بھارت انسانیت کا رشتہ اہمیت کا حامی ہے۔ یمن سے بھارتی شہریوں کو لانے میں بھی پاکستان نے مدد کی، گیتا کے اہل خانہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔ پاک بھارت تعلقات میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں امید ہے کہ پاک بھارت مذاکرات جلد ہوں گے۔ منگل کو بھارتی ہائی کمشنر 13 سال قبل ٹرین میں بیٹھ کر غلطی سے پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی گیتا سے ملنے کے لئے ایدھی سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی اور بھارتی لڑکی گیتا سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ایدھی صاحب سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں گیتا کے بارے میں معلومات لینے آیا ہوں ان کے اہل خانہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان نے قدم بڑھایا ہے اس کی کئی مثالیں ہیں ہماری بھی کوشش ہوتی ہے کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کی مدد کریں۔ گیتا کو یوم آزادی پر گھر بھیجنا امن کا پیٖغام ہے۔ امید ہے پاک بھارت مذاکرات جلد ہوں گے۔

Tags: