یونس ہمدم کے مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی آج ہوگی

August 5, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 32

کراچی( کلچرل رپورٹر) سٹی تھنکر فورم کراچی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اشتراک سے نیو جرسی امریکہ سے آئے ہوئے معروف نغمہ نگار اور کالم نگار شاعر یونس ہمدم کے نئے شعری مجموعے اجنبی آشنا کی تقریب رونمائی آج 5 اگست بروز بدھ8 بجے رات آرٹس کونسل کے منظر اکبر ہال میںمنعقد ہوگی صدارت سینیٹر عبدالحسیب خان کرینگے مہمان خصوصی جناب شعیب احمد صدیقی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔ مہمان اعزازی پروفیسر انوار احمد زئی، مقررین میں دوست محمد فیضی، آغا مسعود حسین، قاسم جلالی، محمد احمد شاہ، ڈاکٹر اختیار بیگ اور الیاس شاکر شامل ہیں نظامت کے فرائض علی حسن ساجد انجام دیں گے۔