طارق روڈ پر FIA کی کارروائی، ہول سیل ڈیلر گرفتار

August 5, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 39

ملزم کے گودام سے فیصل آباد کے معروف برانڈ زکی کاپی ملبوسات کے پیکٹس برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل کی ٹیم نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کے ملبوسات کی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ہول سیل ڈیلر کو گرفتار کرلیا‘ ملزم کے گودام سے فیصل آباد کی مختلف ملز کے تیار کردہ معروف برانڈ کے کاپی کئے گئے ملبوسات کے سینکڑوں پیکٹس بھی برآمد کرلئے گئے‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جاوید اکبر ریاض کو گل احمد اور ثناء سفینہ نامی معروف برانڈز کے اٹارنیز کی جانب سے برانڈز کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر تحریری شکایات موصول ہوئی تھی‘ شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد جمیل کی سربراہی میں انسپکٹر بشیر سومرو‘ علی حسن زرداری اور سب انسپکٹر راحت خان پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے طارق روڈ کی دوپٹہ گلی میں قائم شہزادی اپارٹمنٹ کے فلیٹ پر چھاپہ مارا‘ فلیٹ میں قائم گودام سے معروف برانڈز کے مختلف ڈیزائنر کے کاپی کئے گئے سینکڑوں ملبوسات برآمد کئے گئے ‘ان ملبوسات کی مذکورہ برانڈز کی پیکنگ اور سپلائی کرنے میں ملوث محبوب نامی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا‘ ملزم کے مطابق مذکورہ ملبوسات فیصل آباد کی یونائیٹڈ اور سلکو نامی ملز کی جانب سے فراہم کئے جاتے ہیں۔

Tags: