سول اسپتال میں نشہ آور انجکشن غلط لگنے سے او ٹی ٹیکیشن ہلاک

August 5, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 57

ڈاکٹر کے انکار کے بعد متوفی 23 سالہ اکرم نے خود ہی نشہ آور انجکشن لگا لیا تھا
متوفی نشے کا عادی اور فرنیٹر کالونی کا رہائشی تھا، لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس
کراچی(کرائم رپورٹر)سول اسپتال میں نشہ کا عادی او ٹی ٹیکنیشن غلط انجکشن لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23سالہ اکرم ولد فضل الرحمن کے نام سے کی گئی جو کہ فرنٹئیر کالونی کا رہائشی تھا پولیس نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ متوفی او ٹی ٹیکنیشن کا کورس کر رہا تھا اور منگل کی صبح ایک انجکشن اور دوا لے کر میڈیکل یونٹ ون میں آیا اور وہاں موجو د ڈاکٹر سے انجکشن لگانے کی درخواست کی تاہم ڈاکٹر نے انجکشن کے دیکھنے کے بعد بتایا کہ نشہ والا انجکشن میں نہیں لگا سکتا جس پر نوجوان انجکشن لے کر باہر چلا گیا اور سرنج کے ذریعے خود ہی انجکشن لگا لیا جس کی بناء پر اس کی حالت منٹوں میں بگڑ گئی اور وہ طبی امداد سے قبل ہی ہلاک ہو گیا ،پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور نشہ کا انجکشن اس نے غلطی سے گوشت میں لگانے کے بجائے نس میں لگا لیا تھا جو کہ سیدھا دماغ پر چڑھ گیا اور موت واقع ہو گئی ۔

Tags: