اورنگی کے گیسٹ ہائوسز اور سرائے خانوں میں کریک ڈائون

August 5, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 23

ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، کارروائی 14 اگست سے قبل تخریب کاری کے خدشات کے باعث کی گئی
کراچی( کرائم رپورٹر)اورنگی ڈویژن پولیس کی بھاری نفری نے پیر آباد ، قصبہ ، بنارس اور میٹروسینما کے اطراف کے علاقوں میں داخل ہوکر علاقوں میں قائم گیسٹ ہائوسز اور سرائے خانوں میں کریک ڈائون کیا اس دوران درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کے لیے انہیں ڈویثرن کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا،ایس پی اورنگی علی آصف کے مطابق کارروائی 14اگست سے قبل کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے خدشوں کے پیش نظر کی گئی ہے ،حراست میں لیے جانے والے بیشتر افراد کے پاس سے دستاویزات بھی نہیں ملی ہیں ۔

Tags: