منگھو پیر میں پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن

August 5, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 29

پائپ لائنوں سے پانی کے کنکشن منقطع کر دیے، غیر قانونی ہائیڈرنٹ قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی ہاشم رضا زیدی واٹر بورڈ کے عملے نے منگھو پیر کے علاقے ماشا اللہ کوچ اڈہ کے قریب اور ناردرن بائی پاس پر رینجرز‘ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ناجائز کنکشنز لگانے اور پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے48 انچ قطر کی مین لائنوں سے لیا گیا6انچ قطر کا ایک اور ایک سے2انچ قطر کے4کنکشن منقطع کردیئے جبکہ نیا غیر قانونی ہائیڈرنٹ قائم کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر آصف قادری اور دیگر کی نگرانی میں ہنگامی طور پر سچل رینجرز کی مدد سے منگھو پیر کے علاقے ماشاء للہ کوچ اڈے کے مقام پر پولیس اسٹیشن منگھو پیر کی حدود میں پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن اور غیر قانونی خیر آباد ہائیڈرنٹ کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واٹر بورڈ کی 48 انچ کی مین رائزنگ لائن سے حاصل کیا گیا6انچ قطر کا ایک غیر قانونی کنکشن کاٹ دیا اور 300 فٹ پائپ اور پانی چوری میں استعمال کیا جانیوالا دوسرا سامان ضبط کرلیا‘ پانی چوروں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے۔

Tags: