سیالکوٹ، بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولا باری، بچے سمیت 4 پاکستانی شہید

August 5, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 22

بجوات سیکٹر اور چیراڑ سیکٹر کے متعدد دیہاتوں کو نشانہ بنایا گیا،22 افراد شدید زخمی ہو ئے
سیالکوٹ( خبر ایجنسیاں)بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر اور چپراڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 پاکستانی شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے‘ پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کرکے بھارتی گنیں خاموش کرادیں‘ پاکستان نے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ منگل کو خطے کا امن تباہ کرنے پر کمر بستہ اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی افواج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کا سلسلہ شروع کردیا اور بجوات سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی‘ بھارتی فوج نے صبح چھ بجے دیورہ‘ مٹھیارل‘ بجوال اور بجوات میں متعدد دیہات کو نشانہ بنایا‘ گائوں کچھی مان اور سکھیال گائوں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے‘ زخمی ہونیوالوں میں یونس ‘بسمہ‘ بانو‘ سحرش اور یاسر شامل تھے‘ زخمی افراد کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا‘ بھارتی سیکورٹی فورسز نے بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے22 سالہ عدنان شہید ہوگیا‘ دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

Tags: