کروڑوں کی کرپشن میں ملوث کوئٹہ ٹائون کے 2سابق ایڈمنسٹریٹر گرفتار

August 5, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 38

الطاف حسین میمن کو 50 لاکھ اور اختر پٹھان کو ایک کروڑ3 لاکھ سے زائد رقم کا نقصان پہنچانے پر حراست میں لیا گیا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ و دیگر کیخلاف سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج، علی انور منگریوگرفتار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کراچی نے کوئٹہ ٹائون کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے2 سابق ایڈمنسٹریٹرز کو گرفتار کرلیا‘ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کراچی نذر محمد بوذدار نے بتایا کہ کوئٹہ ٹائون کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر الطاف حسین میمن کو حکومت سندھ کے خزانے کو 50لاکھ اور اختر پٹھان کو ایک کروڑ3 لاکھ سے زائد رقم کا نقصان پہنچانے پر گرفتار کرلیا گیا‘ علاوہ ازیں اینٹی کرپشن کو عمر کوٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ انور علی منگریو اور دیگر کیخلاف حکومتی خزانے کو 4کروڑ 76لاکھ 70 ہزار سے زائد کا نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر نمبر 01/2015درج کرکے علی انور منگریو کو گرفتار کرلیا ہے۔

Tags: