حکومت ہمارے استعفے منظور کرے، عمران خان کا چیلنج

August 5, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 19

بلدیاتی انتخابات کے بعد انٹر پارٹی الیکشن کرایا جائے گا، تحریک انصاف میں کوئی قبضہ گروپ نہیں
پارٹی کے فیصلوں کو کھلے عام چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اب کوئی میڈیا میں بولا تو نکال دیا جائے گا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے فیصلوںکو کھلے عام چیلنج کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی اور اب کوئی بھی میڈیا میں جاکر پارٹی کیخلاف بولا تو نکال دیا جائیگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی سے سفارش کریں گے کہ ہمیں ایوان میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ عمران خان نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے استعفے منظور کئے جائیں ۔ عمران خان نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے استعفے منظور کئے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آج استعفے قبول کرے‘ کل سے انتخابی مہم چلائیں گے اور الیکشن لڑکر بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے‘ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات انٹر پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا جائیگا اور تسنیم نورانی پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے سربراہ ہوں گے‘ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ختم ہوتے ہی ممبر شپ مہم شروع کریں گے جبکہ تحریک انصاف میں کوئی قبضہ گروپ موجود نہیں ہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں ان کا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں دھڑے بندی ہوتی ہے قبضہ گروپ کی باتیں کرنے والے عہدے چاہتے ہیں‘ پارٹی میں الیکشن ہوں گے جو چاہتا ہے الیکشن لڑکر آگے آئے۔

Tags: