کاجول 41 سال کی ہوگئیں آج اپنی سالگرہ منائیں گی

August 5, 2015 5:27 pm0 commentsViews: 85

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کاجول آج اپنی41ویں سالگرہ منائیں گی۔ کاجل دیوگن سپر اسٹار اجے دیوگن کی بیوی ہیں اور انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی اعلیٰ اعزازات حاصل کئے ہیں اور اس کے علاوہ کاجول کو ان کی خدمت کے اعتراف میں بھارت کا چوتھا بڑا سول ایوارڈ’’ پدم شری‘‘ حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ کاجول کی شاہ رخ خان کے ساتھ بڑی اسکرین پر جوڑی شائقین کو بہت پسند بھی ہے۔

Tags: