شدت پسندی پوری دنیا کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے‘ اکشے کمار

August 5, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 31

میڈیا شدت پسندی پھیلانے کا ذمہ دار ہے
بالی وڈ کو اصل خطرہ ہالی وڈ فلموں سے ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکار اکشے کمار کا کہناہے کہ بالی ووڈ کو اصل خطرہ جنوبی ہندوستان کے تامل فلم انڈسٹری میں بننے والی فلموں سے نہیں بلکہ بالی ووڈ سے ہے۔ اپنی نئی فلم ’’ برادرز‘‘ کی ریلیز سے قبل ایک اشتہاری پروگرام میں انہوںنے کہا کہ شدت پسندی صرف انڈیا کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے بہت بڑا خطرہ بنتی جارہی ہے اور اس کیلئے میڈیا بھی بہت حد تک ذمہ دار ہے۔ میڈیا شدت پسندی کی کارروائیوں کو بے حد کوریج دیتاہے۔ شدت پسند جو بھی کرتے ہیں میڈیا ان کو فرنٹ پیج پر جگہ دیتا ہے شدت پسند چاہتے ہیں کہ انہیں کوریج ملے اور میڈیا وہی کررہی ہے جو وہ چاہتے ہیں۔

Tags: