عدنان سمیع کو غیر معینہ مدت کیلئے بھارت میں رہنے کی اجازت مل گئی

August 5, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 18

ممبئی( نیٹ نیوز) پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غیر معینہ مدت تک کیلئے ہندوستان میں رہنے کی اجازت مل گئی‘ آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ نے منگل کو ہندوستانی لوک سبھا کو بتایا کہ عدنان سمیع کو غیر ملکیوں کے قانون برائے1946 ء کے سیکشن3 کے تحت ملک سے بے دخلی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 46 سالہ عدنان سمیع نے رواں برس 26مئی کو ہندوستانی وزیر داخلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہندوستان میں قیام کی درخواست کی تھی۔

Tags: