کرن جوہر کی فلم سے کترینہ آئوٹ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرلیا گیا

August 5, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 39

عالیہ بھٹ فلم کے کردار پر پوری اترتی ہیں
فلم میں عالیہ کے ساتھ3 نئے اداکار جلوہ گر ہونگے
پہلے فلم میں کترینہ کیف کو ہیروئن لیا گیا تھا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ باربی ڈول کترینہ کیف کی جگہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ بالی ووڈ کی فلم ’’ انگلش ونگلش‘‘ کی ڈائریکٹر گوری شندے ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ مل کر نئی فلم بنائیں گی جبکہ انہوں نے فلم میں مرکزی کردار کیلئے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا انتخاب کیا تاہم اب ان کی جگہ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فلم اسکرپٹ کے معیار پر پورا اترتی ہیں جس کے باعث انہیں فلم میں کاسٹ کیا گیا جبکہ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ 3نئے اداکار جلوہ گر ہوں گے‘ واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنیوالی فلم ’’ کپور اینڈ سنز‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Tags: