آپریشن کے ذریعے کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہیں، وزیراعظم

August 5, 2015 5:30 pm0 commentsViews: 13

وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں، سکھر میں بات چیت
گھوٹکی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں پاکستان کو جلد اندھیروں سے نجات دلائیں گے۔ آپریشن کے ذریعے کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہیں۔ وزیر اعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف منگل کو سکھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لئے سکھر ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم نے محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ساتھ گھوٹکی، سکھر، خیر پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا جس کے بعد قادر پور بند پر ایک سادہ سی تقریب کے دوران سیلاب متاثرہ لوگوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔

Tags: