آفاق احمد کا اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سربراہ کو خط

August 5, 2015 5:33 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ایک شہری کی اشتعال انگیز تقاریر کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ اس شہری نے بڑی دیدہ دلیری سے بھارت اور نیٹو فورسز سے کہا ہے کہ وہ اس کی پارٹی کو بچانے کیلئے آگے آئیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ شخص آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال کر رہا ہے جو آپ کے ملک نے اپنے شہریوں کو دی ہے۔

Tags: