این ایل سی اسکینڈل میں2 ریٹائرڈ جنرلوںکو سزائیں

August 6, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 43

خالد ظہیر اختر سروس سے برطرف،محمدا فضل مظفر کو سخت سرزنش
دونوں افراد کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی، کیس کی شفاف انداز سے تحقیقات ہوئیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) احتساب کا اعلیٰ ترین معیار‘ نیشنل لاجسٹک سیل( این ایل سی) کیس میں دو ریٹائرڈ جرنلوں کو سزا دے دی‘ ان جنرلوں کو مالی بے ضابطگیوں پر آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی‘ میجر جنر(ر) ظہیر اختر کو سروس سے برطرف کردیا گیا ہے‘ ان کے رینکس ‘اعزازات ‘ میڈیلز‘ میڈیکل اور پنشن اور دیگر تمام سہولیات واپس لے لی گئی ہیں‘ لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد افضل مظفر کی سخت سرزنش کی گئی ہے‘ انہوں نے این ایل سی کی مالی بے ضابطگیوں سے ذاتی فوائد نہیں لئے تاہم وہ کچھ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے اس لئے انہیں انضباطی سزا دی گئی ہے‘ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے التواء کا شکار کیس کو انصاف اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق جلد نمٹانے کی ہدایت کی تھی۔

Tags: